why little zainab was raped ?, inklaab news , Pakistan,inklaab news pakistan , kasur , child abuse 34

زینب میری بچی! ایک رولا دینے والی تحریر

سعود احمد انقلاب نیوز قصور
اللہ جی کے حضور پہنچو گی تمہاری حالت دیکھ کر ان کا جلال بھڑک ُاٹھےکا
آقا ص تمہاری حالت دیکھ کر رو پڑیں گے تمیں پیار سے چمٹا لیں تو ادب سے اجازت لینا اور عرض کرنا
میرے مولا
میرے آقا
وہاں اپ کی دنیا بہت گندی جگہ بن چکی ہےاور اس کی وجہ بروں کی برائی سے زیادہ اچھوں کی خاموشی ہے
میری بچی میری پیاری!
اس اعلی عدالت میں کہہ دینا
اللہ جی میرے شہر اور میرے ملک کی مسجدیں بھری ہوئی ہیں
اللہ جی میں روز سینکڑوں ہزاروں انکلوں اور بھائیوں کو ٹوپی پہنے مسجد جاتے دیکھتی تھی میرا شہر روزے بھی رکھتا تھا ہر سال یہاں سے سینکڑوں حاجی بھی جاتے تھے اور کروڑوں کے صدقہ بھی دئیے جاتے ہیں
مگر
اللہ جی یہ سب لوگ کسی ایسے قانون بنانے کے لئے جدو جہد نہیں کرتے تھے جس سے درندے اور کتے مارے جا سکیں
اللہ جی ان سب انکلوں کے گھر میں میڈیا چینلوں پر ساحر لودھی جیسے بے غیرت لوگ معاشرے کو بھیڑیا بنانے مین لگے ہوئے تھے مگر کوئی انکل ان کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں تھے
اللہ جی ووٹ مانگنے والے انکل بھی جھوٹے تھے انہیں مجھے بچانے کی کوئی فکر نہیں تھی ان کی اپنی بیٹی گارڈز کے ساتھ اسکول جاتی تھی مگر میرے ابو تو گارڈ نہیں رکھ سکتے تھے نا
آقاجی
میرے محلے میں بھی نعتین پڑھی جاتی تھین مگر پھر سب کھانا کھا کرچلے جاتے تھے کوئی بھی سب کو بچوں سے پیار کرنا نہیں سکھاتا تھا
آقاجی
میرےاسکول میں۔ بھی ہمیں اردو انگلش پڑھائی جاتی تھی کسی ٹیچر نے ہمیں کبھی بتایا ہی نہیں کہ گندے گندے انکلوں سے کیسے بچنا ہے
اللہ جی جب انہوں نے میرا گلا دبایا تو مجھے بہت سخت درد ہوئی میں بہت چیخی مین نے کہا انکل پلیز مجھے چھوڑ دیں مجھے امی پاس جانا ہے مگر انہوں نے مجھے نہیں چھوڑا
اللہ جی وہاں میری بہت سی اور فرینڈز ہےآپ پلیز ان کو بچا لیجئیے وہاں بہت برے لوگ ہیں
پیارےاللہ جی،
پیارے آقا جی!

دعاؤں۔ کا طالب

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں