violence of husband on 26 year old woman , inklaab news , inquilab news , pakistan , inqilab news , 30

مٹھی:تھرپارکر کے گائوں 22میل موری میں 26 سالہ خاتوں پر مبینہ طور پر شوھر اور دیور کا تشدد ۔گلہ دبا کر مارنے کی کوشش۔

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد
تھرپارکر کے گائوں 22 میل موری میں 26 سالہ خاتون سوھنی گرگیز پر مبینہ طور پر شوھر مبارک گرگیز اور اس کے دیور تگیو نے مل کر معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔زخمی خاتوں سوھنی کو اس کی والدہ اور بھائی سول اسپتال مٹھی لائے جہان پر اس کو علاج کے لئے داخل کردیا گیا ہے۔زخمی خاتوں سوھنی گرگیز نے میڈیا کو بتایا کہ شوھر اور اس کے بھائی نے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔جس کے بعد میں نے والدہ کو اطلاع کی۔جنہوں نے وہاں سے زبدستی اٹھا کر علاج کے لئے مٹھی لائے ہیں۔خاتوں نے الزام عائد دیا کہ شوھر نے اس کا شیر خوار بچہ بھی اس سے چھین لیا ہے جس کو بھی ظالم شوھر قتل کرسکتا ہے۔زخمی خاتوں کے منہ اور گلی پر تشدد کے واضع نشان موجود تھے۔زخمی خاتون کی والدہ سانول نے بتایا کہ لڑکی پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور دو سالوں سے ھمارے پاس آنے بھی نہیں جاتا ہے۔بیٹی کو تشدد کرکے مارنا چاہتے تھے ھم زبردستی ان سے نکال کر اسپتال لے آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ھم تشدد کرنے والے بیٹی کے شوھر اور دیور کی شکایت لے کر ایس ایچھ او وجوٹو کے پاس گئے مگر پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر ھمارے کوئی نہیں سنی اورمقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔بلکہ میرے بیٹوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے کر تھانے سے ہی نکال دیا۔زخمی خاتوں اور ورثاء نے انصاف کی اپیل کی ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں