traffic jam in sambrial road daska 39

ڈسکہ : سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں ایک گھنٹہ مسلسل ٹریفک جام – ذمہ دار کون؟

رانا عاشق علی تبسم نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز سیالکوٹ

اکثر وبیشتر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچہری چوک سے گلہ تیلیاں اور مین بازار کے سامنے ٹریفک جام رہتی ہے۔ ڈسکہ شہر میں تعینات پولیس اہلکار ٹریفک پولیس وارڈن ٹریفک جام ہونے کی صورت میں دکھائی ہی نہیں دیتے ۔۔ کبھی کبھار تھانہ سٹی کے سامنے فوارہ چوک یا لاری اڈا رانا محمدخوشنود زیب شہید چوک میں کھڑے ہوتے ہیں بڑی گاڑیوں کے انتظار میں جو گاڑی روک کر خود ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔

سمبڑیال روڈ کل کا واقعہ ہے دو تین چکر فوارے چوک اور ارد گرد وارڈن یا ٹریفک اہلکار مل جائے اپنی لی ہوئی تربیت کے مطابق جام شدہ ٹریفک میں روانگی پیدا کریں مگر کوئی دکھائی نہیں دیتا خاص طور پر سمبڑیال روڈ سکول سے بچیوں کو چھٹی کے وقت یہ مسائل دیکھنے کو آتے ہیں کچھ گاڑیوں کچھ رکشوں کا بلا وجہ دکانوں کے آگے اور گدا گاڑیوں کئی کئی گھنٹے کھڑا رہنا اور ہر دکاندار کے سامنے کوئی نہ کوئی ریڑی بان کا کھڑا ہونا ٹریفک جام ہونے کا سبب بنتا ہے اس معاملے میں انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے چندہ اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آدھا آدھا گھنٹا ٹریفک جام رہنے کا ذمہ دار کون ۔۔۔

اہلکاروں سے پوچھیں تو وہ عارضی تجاوزات جس کا اوپر ذکر کیا اس کا بہانا کرتے نظر آئیں گے انتظامیہ سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ٹریفک جام سے ہمارا کیا لینا دینا۔۔۔۔۔۔ اعلی احکام سے گزارش ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں سمڑیال روڈ پر مسلسل تعینات کریں اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لئے سخت اقدام اٹھائیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں