28

سرگودھا:ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیراہتمام پہلی 3روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

آصف جوئیہ انقلاب نیوز سرگودھا
کانفرنس میں دنیا بھر سے معروف طبی ماہرین، محققین اور اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک باقاعدہ افتتاحی تقریب وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیا ق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اپنے خصوصی خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بالخصوص یونیورسٹیاں علم و تحقیق کا ایسا مرکز ہوتی ہیں جہا ں سے نہ صر ف نئے علوم جنم لیتے ہیں بلکہ وہ معاشی ومعاشرقی ترقی کا بھی بہت بڑا سبب ہوتی ہیں۔تیزی سے بد لتی ہوئی دنیا میں اب ہر شعبہ میں جدت آرہی ہے اور میڈیکل کا شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس میں علاج اب جدید ٹیکنالوجی سے ہو رہا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ ہر ماں باپ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ تعلیمی میدان میں بہترین مقام حاصل کر ے اور ترجیحی بنیاد پر ڈاکٹر (ماہر طب)بنے جس کے باعث شعبہ میڈیکل میرٹ اور تعلیمی حوا لے سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کر نا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور سرگودھا میں میڈیکل کالج کے اساتذہ یہ فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے معروف طبی ماہر ،استاد اور محقق ڈاکٹر عبدالمجید چودھری نے کہا کہ درست تشخیص ہی دراصل درست اور کامیاب علاج ہے ،ماہرین طب انسانی جان کو اذیت سے نجات دلاتے ہیں اسی لیے ڈاکٹری کے پیشہ کو مسیحا سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر ظہور الحسن ڈوگر نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کے دوران درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور اس حوالے سے جدید تحقیقات کو سامنے لانا ہے تاکہ صحت عامہ کو یقینی بنایا جا سکے۔پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیر ا اکرم نے تقریب میں کانفرنس کے اغراض ومقاصد اور مہمان مقررین کا تعارف کرایا اور کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ،پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھر پور تعاون کیا اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد نے نہ صرف ہمیں سپورٹ کیا بلکہ ہر موقع پر ہماری رہنمائی کی۔ 3روزہ کانفرنس میں امریکہ، نیپال،یونائیٹڈ کنگڈ م،متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے میڈیکل سائنسز کے ماہرین کے علاوہ پاکستان سے بھی کثیر تعداد میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک ہوں گے۔
SOT۔۔۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد ( وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا)
SOT۔۔۔ ڈاکٹر حمیرا اکرم ( پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج )

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں