tharparkar police action against drug dealer 40

تھرپارکر: ایس ایس پی عبدالله احمد کی سخت احکامات پولیس کی منشیات فروشوں خلاف کاروائی

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز مٹھی

6 منشیات فروش گرفتار۔دیسی شراب اور گٹکہ برآمد۔

تھرپارکر میں منشیات فروشوں خلاف ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد یار کی سخت کارروائی کی ہدایات بعد مختلف تھانوں کے ایس ایچھ اوز نے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دیسی شراب اور زہریلہ گٹکہ برآمد کرلیا ہے۔ کلوئی پولیس نے دودو ولد بلو مینگھواڑ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 315پڑیاں گٹکہ، مٹھی پولیس نے سوبھراج ولد کھیتو ٹھاکر سکنہ گاڑاچھا کے قبضے سے 140 لیٹر دیسی شراب، سورت سنگھ ولد لالو جی ٹھاکر سکنہ گاڑاچھاکے قبضے سے 210لیٹر دیسی شراب، ڈیپلو پولیس نے

police against drug dealer

ملزم آزاد گل ولد محمد عمر میمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 420 پڑیاں گٹکہ، وجوٹو پولیس نے
ملزم لکھن لوھاٹو ڈیپلو کے رہائشی کو گرفتار کرکے 3150 پڑیاں گٹکہ،
ملزم عبدالجبار، عمرانی محلہ ڈیپلو کو گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضے سے 1575 پڑیاں گٹکہ برآمد کرکے تمام منشیات فروشوں خلاف مقدمات درج کرکے لاکپ کردیا ہے ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں