tharparkar new classes inauguration, inklaab news , pakistan, 65

مٹھی:تھرپارکر میں تعلیمی شعور اور بچوں کو تعلیم میں دلچسپی بڑہانے کے لئے ابتدائی تعلیم( ای سی ای) کلاس کا آغازڈی ای او پرائمری نصیر احمد جوگی نے افتتاح کیا

رپورٹ: مریم صدیقہ انقلاب نیوزمٹھی
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں تعلیم کو بہتر بنانے، تعلیمی شعور اور بچوں کی تعلیم کے طرف توجہ دلانے کے لئے گورنمینٹ پرائمری سکول نارتھ کالونی مٹھی میں رورل ڈولپمینٹ ایسوسیئیشن کی جانب سے کاروان ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن اور ڈیینش مسلم ایڈ کے تعاون سے ابتدائی تعلیم (ای سی ای) کلاس کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا۔ جس کا افتتاح ڈی ای او پرائمری نصیر احمد جوگی نے کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم کی جانب زیادہ غور فکر کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ابتدائی تعلیم بہتر ہوگی تب ہی بچے مستقبل میں آگے بڑہ سکتے ہیں۔اس موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے دیگران نے کہا کہ تھرپارکر کے دوردراز کے علائقوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کی حالت خراب ہے۔ اس سکول کی طرح تھرکے دوسرے سکولز میں بھی ابتدائی تعلیم کے کلاسز کی ضرورت ہے ۔ جیسے بچے اپنے ذہنی ، جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔ابتدائی تعلیم (ای سی ای ) کلاس میں بچوں کے لئے ٹیبلیٹ، ٹیبل ٹینس، ہاکی، والی بال، شطرنج گیم، اسکیبل گیم، ڈزائنز چارٹ کے ساتھ دیگر ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اشیاء دی گئی۔ اس موقعے پر سشیل ملانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ابتدائی تعلیم کے کلاس کے قیام پر آر ڈی اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ یہ تھرپارکر میں پہلا سکول ہے جس میں بچوں کی ابتدائی تعیم (ای سی ای) کلاس کا آغاز کیاگیا ہے اور بچوں کو زیادہ دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے خواتین ٹیچر کی مقرری کردی گئی ہے۔ اس موقعے پرتقویم انور، محمد عثمان وجاہت، انور ساہڑ، سشیل ملانی، ونیش بھگت، جۂ بچانی،ہیڈ ماسٹر وجۂ شرما، ہوتچندسوٹھڑ ،محمد صدیق راہموں، کریم راہموں، راجیش مگھانی، موہن لال، خیر محمد اور دیگران موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں