tharparkar biggest two day science festival , inklaab news , inqilab news , inquilab news , pakistan 87

تھرپارکر کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ سائنس فیسٹول آج سے شروع

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد
تھرپارکر کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ سائنس فیسٹول آج سے تھرپارکر ۔ مٹھی میں شروع، تھر کے بچوں کو سائنس اور ریاضی کی جدید تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے سائنس کی تنظیموں کے بھی اسٹال موجود۔
تھر سائنس فیسٹول چیف مانیٹرنگ آفیسر (سی ایم او) تھر جناب سمیع اللہ سنجرانی، ڈی سی ڈاکٹر حفیظ سیال، نے الف اعلان، تھر ایجوکیشن الائنس اور پاکستان الائنس فار میتھس اور سائنس کے اشتراک سے سجایا ،
آج تھر سائنس فیسٹیول کے پہلے دن تھر کے 100 سے زائد سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے 4 ھزار سے بھی زیادہ بچوں نے شرکت کی، اس کے ساتھ ہی ضلع بھر سے نوجوانان ، اساتذہ، ڈاکٹر، سیاستدان اور یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی، میلے میں 120 سے زائد پرائمری اور ھائی اسکولوں کے بچوں نے سائنس ماڈل پیش کرتے ہوئے، اپنے نئے جدید سائنسی خیالات سے بھی لوگوں کو متعارف کروایا۔
ملک بھر سے آنے والی سائنس تنظیموں ، جن میں لرننگ او بوٹس، ایڈون، سائنس فیوز، روبوٹیک، اور پاکستان سائنس فاونڈیشن نے بھی نئی تحقیقات پر مبنی سولر آبزرویشن، لونار، روبوٹس اور تھری ڈی پرنٹنگ پر مختلف ترجبات کرکے سب کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا، اس کے علاوہ مقامی سائنسئ تنظیمون نے بھی اپنے سائنس پر مبنی اسٹال لگا کر تھر کا ایک نمیاں تعارف پیش کیا،
آئی بی اے سکھر کی طرف سے سندھ بھر کے پرائمری سے مڈؒل کے طلبہ سے لی جانی والی اسٹینڈرائیزڈ اچیومینٹ ٹیسٹ مییں تھر کے طلبہ کا سائنس اور ریاضی میں بہت ہی کم اسکور تھا، سائنس میں پانچویں جمائت کے طلبہ کا اسکور 27.38 اور ریاضی میں 30.04 تھا، جبکہ آٹھویں جمائت کے طلبہ کا سائنس کا اسکور 26.8 اور ریاضی میں 25.6 تھا۔ اسی کی وجہ سے تھر کے سیاستدانوں، اساتذہ، اور مقامی تنظیموں نے کوشش کی سائنس اور ریاضی میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے تھر سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے۔
ریاضی اور سائنسی تعلیم نہ صرف بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے ضروری ہے بلکہ اس دور کا بھی یہ ہی تقاضہ ہے، اس وقت جہاں دنیا ہر روز نئے تجربات کرتے ہوئے، چاند سے اب مریخ تک پہنچ چکی ہے، وہاں ہمارے بچوں کو ابھی تک بنیادی سائنس اور ریاضی کی تعلیم بھی میسر نہیں ہے، اس وقت بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ ان لوگوں اچھی نوکریان ملتی ہیں جن کی سائنس اور ریاضی کی تعلیم اچھی ہوتی ہے۔ اگرچہ کوئی ذاتی کاروبار میں بھی دلچسپی رکھتا ہے تو اس کے لیے بھی سائنس اور ریاضی کی تعلیم بہت اہم حیثیت رکھتی ہے،
تھر سائنس فیسٹیول کا افتتاح کے دوران ڈی سی تھرپارکر ڈاکٹر حفیظ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھر کے تمام نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گذارش کرتے ہیں کہ تھر سائنس فیسٹول میں بھرپور شرکت کریں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں