fight on land issue 168

ہڑپہ : سرتھانہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ، دسویں کلاس کا طالب علم زخمی

چوہدری منیر نمائندہ انقلاب نیوز ہڑپہ

سرتھانہ ہڑپہ کی حدود میں واقع موضع تلہ بھلہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دسویں کلاس کا طالب علم پندرہ سالہ کلیم فائر لگنے سے شدید زخمی ورثہ سمیت اہل موضع تھانہ پولیس ہڑپہ کے خلاف سراپا احتجاج ورثہ نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس ملزما ن سے ساز باز ہو کر ہماری زمین پر قبضہ کروا رہی.یہ ملزمان پہلے بھی ہمارے گھروں کو آگ لگانے اور مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود پولیس تھانہ ہڑپہ ان ملزمان کے خلاف کاروائ کرنے سے گریزاں ہے جبکہ قبضہ کی نیت سے آنے والے تیرہ چودا مسلح افراد جو کہ ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکلوں پر سوار تھے نے جب کلیم کو فائیر مارا اور فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کو آتے دیکھ کر ملزمان ٹریکٹر ٹرالی ہل موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے پولیس نے ٹرالی ٹریکٹر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر زخمی طالب علم کلیم کو ڈاکٹ جاری کرنے کے بعد دہیی مرکز صحت ہڑپہ منتقل کردیا ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں