sports gala in sargodha medical college , inklaab news , inklaab , inquilab news , inqilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 23

سرگودھا :میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز, طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی

سرگودھا :میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز, طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی
آصف جوئیہ نمائندہ انقلاب نیوز سرگودھا
سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کیا جبکہ تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت یونیورسٹی اور کالج کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔حاضرین نے میڈیکل کالج کے طلبہ پر مشتمل ٹیموں بشمول سپارٹنز، محارب، فالکنز،وارئیرز، بیٹا بلاکرز،ٹائیٹنز،رائل سڑائیکرز بلواور سٹرائیکرز بلیک نے رنگا رنگ لباس زیب تن کر کے شاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ طلباء و طالبات کی مختلف ٹیموں نے اس موقع پر مارچ پاسٹ بھی کیا اور تقریب میں شریک تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بلند کر کے ان کے مورال میں اضافہ کیا۔طلبہ نے خاکوں کے ذریعے شام اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے امن کا پیغام بھی دیا۔اس موقع سرگودھا میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کے درمیان رسہ کشی اور میوزیکل چیئر مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق نے طلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے اس تقریب کی رونق میں اضافہ کیا وہ قابل دید ہے، نوجوان اسی طرح تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان سے بھی جڑیں رہیں کیونکہ کھیل بھی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔
طلبہ کی مختلف ٹیموں نے رنگا رنگ لباس زیب تن کر کے شاندار پرفارمنس سے حاضرین کی داد سمیٹی
طلبہ نے خاکوں کے ذریعے شام اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو اجاگر کیا اور امن کا پیغام بھی دیا
سرگودھا میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کے درمیان رسہ کشی اور میوزیکل چیئر مقابلہ
نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں سے بھی جڑیں رہیں ،وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیا ق احمد

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں