80

گجرات:60 زبح شدہ گدھے برآمد ،ملزمان موٹرسائیکل چھوڑکرفرار

انقلاب نیوزگجرات
گجرات سرگودہا روڈمنڈی مویشیاں کے عقب میں 60کے قریب گدھوں کوذبحہ کردیاگیا مقامی افرادکی آمدپرملزمان 3موٹرسائیکل چھوڑکرفرارہوگئے، خیال کیا جارہا ہے کہ ملزمان نے گدھوں کاگوشت کسی ہوٹل یامیرج ہال میں سپلائی کرناتھاکیونکہ اس علاقے میں میرج ہالز اورمارکیزکی کافی تعدادموجودہے، بتایاگیا ہے کہ منڈی مویشیاں میں دوردرازکے علاقوں سے گدھے فروخت کے لئے لائے جاتے ہیں اورپھر ان کوخریدنے کے بعدقریبی برساتی نالے کے کنارے ذبحہ کرکے انکی باقیات وہیں پھینک کرگوشت سپلائی کردیاجاتاہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں