53

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی پریس کانفرس، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے

ڈسکہ ۔۔۔۔۔رانا عاشق علی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی پریس کانفرس، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے

اگلے 2ہفتوں میں تمام منشیات فروشوں کا قلع قمع کردینگے اس وقت تک 35کلو سے زائد چرس برآمدکرلی گئی ہے اور40سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔

جناب ڈی پی او صاحب سیالکوٹ بے خیالات کا اظہار دوران کانفرنس تھانہ بمبانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے پولیس والے کوئی ملازم کوئی اپنے فرائض منصبی سے غافل ہوں ان کوسزا دی جاتی ہے اگر اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے کریں گے تو ان کے کام سراہا جائے گا * شاباش دی جائیگی اگر ضلع بھر کے کسی تھانہ میں جھوٹا مقدمہ درج ہوا تو اس تھانہ کے انچارج کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید بتایاکہ ڈی ایس پی ڈسکہ محمد غیاث کی زیرنگرانی تھانہ بمبانوالہ ایس ایچ او تنویر کوثر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ2گینگوںفیصلو گینگ اور رانا گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا ہے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے یہ ملزمان ضلع بھرکے تھانوں میں مطلوب تھے اور علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے یہ شہریوں کیساتھ وارداتیں کرکے فرارہوجاتے تھے اس موقع پر ڈی پی او صاحب سیالکوٹ نے ملزمان کو گرفتارکرنیوالی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں