shoe was thrown at nawaz sharif , inklaab news , inklaab , inquilab news , inqilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 59

لاہور تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت

لاہور تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مزمت
کاشف اسرار چوہدری نمائندہ انقلاب نیوز فقیروالی تحصیل ہارون آباد
لاہور تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مزمت کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ڈیسنٹ میڈیا ڈیجیٹل کیبل نیٹ ورک بنگلہ یتیم والا کے روح رواں اور مقامی صحافی چوہدری محمد ندیم اخترنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ملک کے امن کو قائم رکھنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور ہم سب کو قوت برداشت بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کا طرز عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اس طرح کا واقعہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔ ہم سب کو مل کر اس طرح کی سوچ کو تبدیل کرنا ہے اور اپنی پسند یا ناپسند کا اظہار اپنے ووٹ سے کریں نہ کہ اس طرح سے کریں اس طرح کے طرز عمل کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ آئیندہ کوئی بھی ایسا نہ کرسکے ۔
رپورٹنگ.

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں