police stop big terrorist plan 39

سرگودھا ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر کارروائی ، تحزیب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

سرگودھا ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر کارروائی ، تحزیب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

آصف جوئیہ نمائندہ انقلاب نیوز سرگودھا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھلوال خالد محمود انور کی سربراہی میں انچارج سب انسپکٹر مظہر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تحزیب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار کو مشکوک جان کر روکا جس میں سوار پشاور کے رہائشی ملزم ادریس کو نیچے اتار کر کار نمبر اے ایف ایچ 872 کی تلاشی لی گئی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ 13 آٹومیٹک ریفل 444 بور6 رائفل ایم پی فور 38 میگزین ایک لیپ ٹاپ موبائل فونز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا ڈی پی او سہیل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع کے داخلی راستوں پر ٹریکنگ مزید سخت کی گئی ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے

شیخوپورہ :عوامی شکایت پرکوریج کرنے والے نجی ٹی وی چینل کے صحافی بلال شیخ کو کونسلراوراسکے ساتھیوں نے اغواکرکے تشدد کانشانہ بناڈالا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں