Review the arrangements for the prevention of locusts 19

بہاول نگر: ڈی سی آفس ٹڈی دل (Locusts ) کی روک تھام کے سلسلہ میں انتظامات و اقدامات کا جائزہ

سید سمیع الحق بخاری نمائندہ انقلاب نیوز بہاول نگر

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شوکت علی کی زیرصدارت ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں ٹڈی دل (Locusts ) کی روک تھام کے سلسلہ میں انتظامات و اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون، متعلقہ تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرز، زراعت، پیسٹ کنٹرول، لائیو سٹاک اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔
سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے الرٹ ہے اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاول نگر میں پیسٹ سکاوٹنگ ٹیمیں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے تمام یونین کونسلز میں پیٹرولنگ اور نگرانی کا عمل تیز کریں۔ سینیر ممبر شوکت علی نے ٹڈی دل کے ممکنہ خطرات کو کنٹرول کرنے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران اور عملہ کی ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے اپ ڈیٹ ٹریننگ کی بھی ہدایت کی ۔ ایس ایم بی آر نے اس موقع پر مواضعات کےنمبر داروں اور بااثر کاشتکاروں نیز کمیونٹی شراکت سے آوٹ ریچ کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے بریفنگ میں بتایا کہ فورٹ عباس کے ایریا میں سات یونین کونسلز کے 66 دیہات میں پیسٹ کنٹرول کی ٹیمیں سرویلینس ، آگاہی اور ٹریننگ میں مصروف عمل ہیں اور متعلقہ محکمے بھی آن بورڈ کردیے گئے ہیں۔ ضلع میں ڈی سی آفس میں کنٹرول 24/7 کام کررہا ہے تاکہ ٹڈی دل سے متعلق بروقت اور صحیح معلومات حاصل کی جا سکے۔اجلاس میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیےکیٹرے مار ادویات ، ایکوئپمنٹ اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں