rescue training to students , vehari, inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 25

وہاڑی : کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122ٹبہ کی سٹوڈنٹس ممبران کوکورس کی ٹریننگ

وہاڑی : کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122ٹبہ کی سٹوڈنٹس ممبران کوکورس کی ٹریننگ
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وہاڑی انجینئردانش خلیل کی ہدایت پر کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122ٹبہ سلطان پور نے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ٹبہ سلطان پورکے سٹوڈنٹس ممبران کو (CERT) ٹیم CADREکورس کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرٹبہ سلطان پور ارشد خان، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد عابد، ایس آئی محمدوقاص رحمانی نے بطور انسٹرکٹرگورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ٹبہ سلطان پور کے22 سٹوڈنٹ ممبران کو ٹریننگ دی۔ اس ٹریننگ کا مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی ایمرجنسیز اور ناگہانی سانحات کو کم کرنا ہے۔ اس موقع ڈی ای او 1122 وہاڑی انجینئردانش خلیل نے اپنے پیغام میں کہا کے ہمارے طلباءمحفو ظ معا شرے کے قیا م کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ ریسکیو 1122وہا ڑی عوام النا س کوCADREکورس کی مفت ٹر یننگ مہیا کر رہا ہے عام شہری کی طرح طلباءبھی ٹر یننگ حا صل کر کے محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں اس مو قع پر میڈیا فوکل پرسن محمد عظیم او ر میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں