remembrance ceremony of munna bhai , inklaab news , inqilab news , inquilab news , pakistan 45

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ اردو اینڈ اورینٹل لینگوئجز کے زیر اہتمام معروف ڈرامہ نگار،ادیب،شاعر اور کالم نگار منو بھائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

آصف جوئیہ نمائندہ انقلاب نیوز سرگودھا
یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ اردو اینڈ اورینٹل لینگوئجز کے زیر اہتمام معروف ڈرامہ نگار،ادیب،شاعر اور کالم نگار منو بھائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کی جبکہ معروف محقق و دانشور اصغر ندیم سید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے منو بھائی کی شخصیت،جدوجہد اور ان کے فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغر ندیم سید نے کہا کہ منو بھائی کی زندگی انسانی حقوق کی جدوجہد کیلئے وقف تھی۔ منو بھائی نے اپنے کالموں، ڈراموں اور شاعری کے ذریعے عام آدمی کی نمائندگی کی اور ساری زندگی مظلوم طبقات کے حقوق کی ترجمانی کرتے رہے۔ ادب و صحافت کی دنیا میں ان کے جانے سے جوخلا پیدا ہوا ہے وہ آسانی سے پُر نہ ہو گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی اپنے دل کی بات کہنے والے عظیم نظریات کے حامل انسان تھے،انہوں نے شاعری ،نثر،ڈرامہ اورکالم نگاری میں نچلی سطح کے طبقہ کے مسائل کو اجاگر کیا اور قوم کو سیاسی وسماجی ترقی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کیلئے سوچ فراہم کی۔
چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر سید عامر سہیل نے کہا کہ معاشرے میں منو بھائی جیسی فکری سوچ رکھنے والی شخصیت کا موجود ہونا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔وہ ایک بے خوف،نڈر،بے لاگ مبصر،قلم و کتاب سے محبت رکھنے والے مصلحت،طرف داری اور آداب شاہی سے آزاد شخص تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں