236

سمبڑیال :محلہ رسول پورہ کچرا کُنڈی کا منظر پیش کرنے لگا گلیاں بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار راہگیر پریشان۔

خانزادہ تقی خان نمائندہ انقلاب نیوز سیالکوٹ

تفصیلات کے مطابق محلہ رسول پورہ وارڈ نمبر 2 مین بازار جامع مسجد غوثیہ کے سامنے روڈ کی خستہ حالی کے مناظر جہاں بارشوں کے بعد پانی جمع ہوجاتا ہے کھلے مین ہول اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے اہل علاقہ کے نمازیوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ حکومتی فنڈز آنے کے باوجود بھی فنڈز کونسلر صاحبان کی ملی بھگت سے من مرضی والے گلی محلوں تک محدود رہے جبکہ چند گلیوں میں ترقیاتی کام شروع کر کے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلی احکام سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں