rana sanaullah description is morally and sharply unacceptable, inklaab news , sargodha , inqilab news , pakistan , punjab 21

سرگودھا: رانا ثنا اللہ کی وضاحت اخلاقی اور شرعی اعتبار سے ناقابل قبول،ترجمان پیر حمید الدین سیالوی شمس الرحمان مشہدی کی پریس کانفرنس

آصف جوئیہ نمائندہ انقلاب نیوز سرگودھا
ن لیگ سے ہمارے راستے جدا ہوچکے ہیں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ترجمان پیر حمید الدین سیالوی شمس الرحمان مشہدی کا نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا ۔موجودہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور امت بیداری کے لئے تحریک تحفظ ختم نبوت کو ضلع سے یونین کونسل کی سطح تک موثر بنایا جا رہا ہے ،ن لیگ کو ہمارئ قوت اور اثرات کا اندازہ آئیندہ انتخاب میں ہوگا ،سرگودھا ،خوشاب جھنگ فیصل آباد چنیوٹ میں آئیندہ انتخابات میں ن لیگ کی پھرپور مخالفت کی جائے گی ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دونوں دھڑوں کو الیکشن سے قبل متحد کرنے کے لئے پیر آف سیال شریف نے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اس حؤالے سے مولاناا اشرف جلالی اور مولانا خادم رضوی نے اپنے رویے میں واضح لچک دکھائی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نظام الدین سیالوی پیر آف سیال شریف اورخاندان کے دیگر افراد کی مرضی کے بغیر اب سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ شہباز شریف کے دورہ سیال شریف کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں ہم سے وضاحت دینے میں تاخیر کی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے سیال شریف کے حوالے سے بہت سی غلط فہیمیاں پیدا ہوگئی اور نامعلوم قوتوں کی جانب سے ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں