121

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جنوبی ایشائی پالیسوں کے اور پاکستان مخالف بیانات پر نصیرآباد میں عوام کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

نصیرآباد… لیاقت علی نمائندہ انقلاب نیوز

ریلی ڈاکٹر اسحاق بگٹی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سے نکالی گئی ریلی کے شرکاہ نے پلے کارڈاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے درج تھے جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پر اختتام پزیرہوئی امریکی صدر ﮈونلﮈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے پتلوں کو نظرر آتش کیا گیا شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی حکیم انقلابی اور لیاقت چھکڑا سمیت دیگرنے اپنے خطاب کے دوران کہا کے پاکستان کی قربانیوں کے عیوض امیریکی صدر کے اس طرح کے بیانات سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے موجودہ حکومت کو چایئے کے وہ امریکہ کی جانب سے دی گئی تمام امداد واپس کریں اور اپنی سرزمین سے امریکیوں کو نکال دیں نیٹو سپلائی بھی فوری طور پر بند کریں

نصیر آباد میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کر رہے ہیں

مزید ان کا کہنا تھا کے پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کا دفاع کرنا جانتا ہے پاکستان کے لئے خون کا آخری قطرہ دینے سے گریز بھی نہیں کریں گاامریکہ اور بھارت اس خوش فہمی میں نا رہیں کے وہ پاکستان میں کوئی جارجیت کا اقدام اٹھائیں گے جس سے انہیں کوئی فائدہ ہوگا بلکہ ان کو ہی الٹا منہ کی کھانی پڑے گا آخر میں شرکاہ نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں