punjab police performance better now 50

وہاڑی : پنجاب پولیس کارکردگی کے حوالہ سے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی پولیس سے کم نہیں ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام

انوار آفتاب لطیف نیوز ڈایئریکٹر انقلاب نیوز وہاڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کارکردگی کے حوالہ سے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی پولیس سے کم نہیں ہے عوام کے مال جان اور عزت کا تحفظ کرنا پولیس کاعزم ہے ضلع کی عوام ہمیں کبھی خدمت سے پیچھے ہٹتا نہیں دیکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر ایگزیکٹو ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا

punjab police performance better now

اس موقع پرصدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری آصف علی،حافظ محمود احمد شادبانی صدر،شیخ نعیم پاشا سینئر نائب صدر،راجہ احسان اللہ ،عدیل مقصود نائب صدر،میاں خالد محمود،عبدالرؤوف چوہدری سابق صدر،شاہد ندیم،محمد اشرف نعیم،چوہدری محمد ممتاز،ملک اظہر اقبال،محمد فیاض،نادر امین ایگزیکٹو ممبران،راجہ ندیم کیانی،محمد سرور،محبوب علی،شاہد حسین،زاہد حسن،سعود احمد شاہ،محمد ارشاد،عابد مسعود چوہدری،ذوالفقار علی،سینئر ممبرزخورشید انور سیکرٹر ی جنرل وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے شہری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں شہر کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

میٹنگ میں بانی صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمود احمد شاد نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گزشتہ 5سالہ کارکردگی کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5سال کے دوران وہاڑی چیمبر آف کامرس نے مختلف ممالک کو فروٹ،سبزیاں،گارمنٹس اور دیگر زرعی اجناس ایکسپورٹ کی ہیں جبکہ چیمبر آف کامرس دوسرے ممالک سے تجارت کیلئے تجارتی وفود بھی بھیج رہا ہے جس سے خطہ میں ایکسپورٹ کے شعبہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ غیر ملکی کمیپنیوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں انڈسٹری کے قیام کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں میٹنگ کے سے صدر وہاڑی چیمبر چوہدری آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں امن و امان کاروباری حضرات کیلئے اشد ضروری ہے وہاڑی چیمبر آف کامرس ضلع میں امن کا خواہاں ہے گزشتہ ادوار میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہاڑی چیمبر آف کامرس کے ممبران نے ضلع بھر میں2700سیکیورٹی کیمرے نصب کروائے ہیں میٹنگ سے عبدالروؤف چوہدری،میاں خالد محمود،چوہدری محمد سرور،غضنفر علی اور شیخ محمد نعیم پاشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی ایک امن پسند شہر ہے یہاں کے تاجرامن پسند ہیں اور اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ایگزیکٹو میٹنگ میں تعلیمی معیار کو سراہنے کیلئے ایجوکیشن اور بک فئیر کروانے بارے بھی بتایا گیا اور وہاڑی انڈسٹریل ایریا سے منسلک تمام مسائل کو منسٹری کے ساتھ مل کر جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیامیٹنگ میں بتایا گیا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس بہت جلد اپنی ذیلی کیمٹیاں تشکیل دے رہا ہے جس سے کاروباری افراد کے مسائل حل کرنے میں آسانی ملے گی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں