dpo bahawalnagar talk in media 22

بہاولنگر: میرٹ ،ایمانداری اور فرض شناسی پنجاب پولیس کا شیوہ ہے، ڈی پی او عمارہ اطہر

سید سمیع الحق بخاری نمائندہ انقلاب نیوز بہاولنگر

ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر نے کہا کہ میرٹ ،ایمانداری اور فرض شناسی پنجاب پولیس کا شیوہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عوامی ریلیف جرائم کا خاتمہ اور ضلع کا امن قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر دورہ کے دوران ڈی پی او عمارہ اطہر نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تفتیش کے عمل کوجدید سائنسی تقاضوں کے عین مطابق مکمل کیا جائے۔ تھانوں اور دفاتر میں تعینات پولیس افسران واہلکاران سائلین اور عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویے کے ساتھ پیش آئیں ۔ محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے افسران و اہلکاران کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کی بجائے پوری محنت اور جذبے کے ساتھ پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں ،تبادلوں سمیت تمام امور کو خود دیکھوں گی۔

ضلع پولیس کو جدید سائنسی طریقہ سے مانیٹر کیا جارہا ہے جس کا مقصدڈیوٹی اور گشت کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ کرپشن کا عنصر عوام سے ہو یا محکمے کے اندر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپٹ عناصر محکمہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے عملی کار کردگی کا مظاہرہ کریں ۔ 

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں