complaint against bad hotel food 84

ڈسکہ : مقامی ہوٹل غلاظت کا شکار ، کھانا کھانے والے لوگ بیمار ہونے لگے

ڈسکہ : مقامی ہوٹل غلاظت کا شکار ، کھانا کھانے والے لوگ بیمار ہونے لگے

رپورٹ : رانا عاشق علی تبسم

تھانہ موترہ کے علاقہ میں مقامی ہوٹل غلاظت کا شکار ، گندگی اور تعفن سے کھانا کھانے والے لوگ بیمار ہونے لگے ، مقامی لوگوں کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ میں واقع مقامی خان ہوٹل میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ گندگی کی وجہ سے کھانا کھانے والے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں ۔ مذکورہ ہوٹل کے خلاف متعدد مقامی لوگوں نے شکایات کیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ خان ہوٹل میں موجود عملہ بھی مہلک امراض کا شکار ہو چکا ہے ۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی بھی مذکورہ ہوٹل کے بارے میں چشم پوشی کئے ہوئے ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انقلاب نیوز

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں