protest against canal closure 31

زمینداروں اور کاشتکاروں کا نہر بندی اور پانی چوری پر محکمہ نہر کے ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف احتجاج۔

زمینداروں اور کاشتکاروں کا نہر بندی اور پانی چوری پر محکمہ نہر کے ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف

آصف جوئیہ نمئاندہ انقلاب نیوز سرگودھا

احتجاج۔کرنل پرویز سلطان بھٹی رائے حامد رضا بھٹی راجہ عارف راجہ حسن سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت –
کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ نہر کڑانہ سے ہم اپنے کھیت سیراب کرتے ہیں

لیکن ٹیل ہونےکی وجہ سے اور پیچھے سے نال لگا کر بااثر زمیندار پانی چوری کر لیتے ہیں جن کے خلاف محکمانہ کوئی کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ اس مد میں لاکھوں روپےکی مبینہ رشوت وصول کی جاتی ہے پتھر مارکیٹ ہونے وجہ سے نہر میں پتھر پھینک کر نہر کو بند کرنا بھی معمول ہے جسکی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے جسکا متعدد بار افسران بالا کو آ گاہ بھی کیا گیا ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوا ہے مظاہرین کے شرکاء نے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مطالبہ کو پورا کیا جائے تاکہ ہم اپنے رقبے سیراب کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں