prime minister national health program , vehari , inklaab news , inqilab news , pakistan 44

وہاڑی :پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ حکومت نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے ہیں حکومت نے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا وعدہ کیا تھا جو صحت کارڈ کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا اب ملک بھر کے غرباء صحت کارڈز کی مدد سے ان پینل پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرواسکتے ہیں صحت کارڈ تقسیم کرنے کیلئے مستحقین کا انتخاب کیلئے لوگوں کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا گیا صحت کارڈ کی مدد سے کینسر سے لے کر دل کی بیماریوں اور ڈیلیوری کیسز سمیت دیگر علاج مفت کروائے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا ویژن ہےہیلتھ کارڈ منصوبہ شروع کرنے پر قائد وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے پختہ عزم کی بدولت پاکستان میں ایشیاء کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام شروع ہوا انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات پر ہر شہری کا حق ہے مسلم لیگ حکومت نے عوام کو ان کا حق دیامسلم لیگ ن اور نوازشریف کو سیاست سے دور رکھنے والے لوگ طعنہ زنی کی سیاست سے باز رہیں میاں شہباز شریف نے پنجاب کو بے مثال ترقی دی مسلم لیگ حکومت نے ہر جماعت کے شروع کئے گئے منصوبے مکمل کئے اربوں روپے کے پروگرام کی شفافیت پر آج تک کسی نے انگلی نہیں اٹھائی انہوں نے کہا صحت کارڈ پروگرام میں لوگوں کو ہسپتال تک آنے جانے کے اخراجات بھی دئیے جائیں گےصحت کارڈ کی بدولت ملک میں شرح اموات میں نمایاں کمی آئے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ حکومت کا شاندار کارنامہ ہےخادم اعلی کی کاوشوں کی بدولت ہمارے ہسپتالوں میں لاکھوں مریض مفت علاج معالجہ کی سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں میاں نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف دلوں کے وزیراعظم ہیں آج بھی دلوں میں بستے ہیں سی پیک منصوبہ تاریخ میں نوازشریف کے نام سے یاد کیا جائے گاتقریب میں ایم این اے ساجد مہدی سلیم,ایم این اے تہمینہ دولتانہ,ایم پی اے میاں ثاقب خورشید,ایم پی اے نذیر احمد آرائیں ایم پی اے یوسف کسیلیہ اور چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی نے شرکت کی

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں