prime minister dam fund 24

وہاڑی.چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ڈیم بناؤ مہم میں وہاڑی کے گونگے بہرے افراد بھی بازاروں میں نکل آئے شہر سے ڈیم کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کیا

انوار آفتاب لطیف نیوز ڈائریکتر انقلاب نیوز وہاڑی

چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ڈیم بناؤ مہم میں وہاڑی کے گونگے بہرے افراد بھی ڈیم فنڈ اکھٹا کرنے کے لئے باہر نکل آئے ۔ وہاڑی ایسوسی ایشن آف ڈیف کے عہدیداران و ممبران نے مختلف بازاروں میں جاکر تاجروں اور شہریوں سے ڈیم کیلئے فنڈ اکھٹا کیا۔ اس موقع پر صدر ڈیف ایسوسی ایشن ملک ریاض و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستان کے شہری اور پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہیں۔ ڈیف ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے اشاروں کی زبان میں پاکستان زندہ آباد چیف جسٹس زندہ آباد کے نعرے لگائے اور کہاکہ قدم بڑھاؤ چیف جسٹس۔قدم بڑھاؤ وزیر اعظم ہم تمہارے ساتھ ہیں۔انہوں نے ملکی ترقی خوشحالی اور بقاء اور ڈیم کی تعمیر کیلئے دعا بھی کی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں