pregnant woman died, umerkot, inklaab news , inklaab , inquilab news , inqilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 39

عمرکوٹ: سول اسپتال میں پیرامیڈیکل اوپی ڈی کا بائیکاٹ،حاملہ عورت دم توڑگئی،ورثا کااحتجاج

عمرکوٹ: سول اسپتال میں پیرامیڈیکل اوپی ڈی کا بائیکاٹ،حاملہ عورت دم توڑگئی،ورثا کااحتجاج
محمد علی کنبھر نمائندہ انقلاب نیوز عمرکوٹ
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤ کھیت سنگھ کے رہائشی منوں بھیو نے بتایا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی خیراں کو انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں
سول اسپتال عمرکوٹ لایا گیا جہاں پر پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے او پی ڈی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کیوجہ اسکی حاملہ بیوی دو گھنٹوں تک اسپتال کے باہر مبینہ طور پر تڑپتی رہی مگرڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے توجہ نہیں دی جسکی بعد وہ مجبورااپنی بیوی کو پرائیوٹ میڈیکل سینٹر میں لے گیا منوں بھیو نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ پرائیوٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں کی جانب سے زبردستی ڈلوری کرانے اور بلڈ کی کمی کی وجہ زچہ وبچہ دونوں جاں بحق ہوگئے ہیں منوں بھیو نے کہا کہ یہاں کے اسپتال غریبوں کے لئے عقوبت خانے بنے ہوئے ہیں ،متاثرہ خاندان نے حکام بالا سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ،واضح رہے کہ کراچی میں پیرامیڈیکل اسٹاف پر پولیس تشدد کیوجہ سے سول اسپتال سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے اوپی ڈی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی گئی تھی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں