ppp supporter congrats zardari , inklaab news , inklaab , sahiwal , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 19

چیچہ وطنی: تحصیل و ڈویژن کے عہدیداران کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سینٹ میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد

چیچہ وطنی: تحصیل و ڈویژن کے عہدیداران کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سینٹ میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد
میاں رمضان نمائندہ انقلاب نیوز ساہیوال
تحصیل چیچہ وطنی میں پی وائی او تحصیل و ڈویژن کے عہدیداران کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو سینٹ میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
مٹھائی تقسیم کی اور جے بھٹو ، پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ایک زرداری سب پر بھاری ۔
اس موقع پرچوہدری واحد غفورجٹ سابق سینئر نائب صدر پی وائی او ڈویژن ساہیوال ، سابق صدر پی وائی او تحصیل رانا عابد علی خاں ، قائم مقام تحصیل و سٹی صدر خلیفہ اصغر علی نے کہا کہ ن لیگی اور مخالفین دیکھ لیں کہ جو لوگ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے ا نکو ہمارے قائد آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے پہلے بلوچستا ن سے آئوٹ کیا اور اب سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سے بھی آئوٹ کرنے پر خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی قیادت میں جنرل الیکشن 2018میں ن لیگ سمیت تمام مخالفین کو شکست دیکر ایک بار پھر عوامی عدالت سے بھی سرخرو ہوگی ۔ ہمارا قائد ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ تمام مخالفین کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا ہے۔ اس موقع پر دیگر کارکنان میں سابق جنرل سیکرٹری پی وائی عظیم خان پٹھان ، چوہدری ذوالقرنین حیدر،بائو عبداللطیف بھلر، ماسٹر، رانا ظہیر احمد خاں ، رانا عطاء محمد ، محمد علی پٹھان ، سید مزمل شاہ ، ایوب ڈوگر، فاروق ڈوگر بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں