potential people captured school and constructed houses, vehari , inklaab news , inklaab , pakistan , inklaab news pakistan , 44

وہاڑی:گورنمنٹ بو ا ئز پرائمری سکول 49کےبی کی اراضی پر بااثر افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کرکے مکانات تعمیر کرکے مو یشی با ند ھ دیئے

جاوید اقبال شاہ انقلاب نیوزوہاڑی

بچوں کی تعلیم متا ثر ہو نے لگی سرکاری سکولوں کی اراضی وگزار کرانے کے سپریم کورٹ آف پا کستان کے فیصلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، ممبر بورڈ آف ریونیو اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر بھی ضلعی انتظامیہ اراضی واگزار کرانے میں نا کا م ، زیر تعلیم بچوں کا اہل علا قہ کے ہمراہ بااثر قبضہ گروپ کے خلاف احتجاج، شدید نعرے با زی ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق چک نمبر49کے بی کے مکینوں محمد زمان، عبدالرحمن ، محمداسلم ، شوکت علی ، محمد فیاض ، محمد حمزہ ، نذر حسین ، محمدعابد ، سرفراز احمد ، محمد انور ، محمدفاروق ، محمدزاہد ودیگر افراد اور سکول میں زیر تعلیم بچوں نے قبضہ گروپ کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے میڈ یا کو بتایا کہ ہمارے گاؤں کے گورنمنٹ بو ائز پرائمری سکول کا کل رقبہ تین ایکٹر سے زائد ہے جس پر ایک ایکٹر پر کلاس رومز وغیرہ تعمیر ہیں

جبکہ دیگر دوایکٹر سے زائد رقبہ پر اسی علاقہ کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کرکے مویشی با ندھ رکھے ہیں اور ناجائز طور پر مکانات تعمیر کردیئے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ آف پا کستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، ممبر بور ڈ آف ریونیو اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے احکامات بھی دیئے ہیں مگر ڈی سی وہاڑی ، اے سی بوریوالہ ودیگر ضلعی افسران سکول کی اراضی واگزار کرنے میں نا کام ہیں اور بااثر قبضہ گروپ کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں کے نز دیک ترین کوئی مڈل ہائی سکول نہیں ہے اور پا نچویں کلاس کے بعد ہمارے بچوں کو دور دراز کے علاقوں میں کئی میل سفر کرکے تعلیم کے حصول کے لیے جا ناپڑتا ہے اگر ضلعی انتظامیہ ان بااثر افراد سے قبضہ ختم کراد ے تو ہمارا پرائمری سکول بھی اپ گریڈ ہو کر مڈل یا ہا ئی سکول بن سکتا ہے اور ہمارے بچے بھی اسی علاقہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اس موقعہ پر مظاہرین نے قبضہ گروپ کے خلاف شدید نعرے با زی کی ، احتجاجی مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر با اثر قبضہ گروپ سے سکول کی جگہ واگزار نہ کرائی گئی تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے سینکڑوں افراد احتجاجی دھرنا دے کر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں