poor road condition in mithi 46

مٹھی : ڈیپلو سے 12 گائوں کو ملانے والا روڈ برسوں سے ٹوٹ چکا

مٹھی : ڈیپلو سے 12 گائوں کو ملانے والا روڈ برسوں سے ٹوٹ چکا

مریم صدیقہ نیوز ڈائریکٹر انقلاب نیوز حیدرآباد

مسافر پریشان۔محکمہ روڈس نے توجہ نہیں دی۔ڈیپلو تحصیل ھیڈ کواٹر کو 12 گائوں کو ملانے والا ڈونڈیو روڈ برسوں سے ٹوٹ چکا ہے۔روڈ پر جگہ جگہ گڑہے پڑ گئے ہیں اور روڈ پر ریت آ چکی ہے جس کے باعث مسافروں اور مریضوں کو سخت دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔اس لنک روڈ سے ڈونڈیو،سومرا سر،کاری ویری،ڈونڈری سمیت 12 گائوں روڈ کی سھولیت سے محروم ہوچکے ہیں۔مقامی رھائشیوں نیتسنگھ ٹھاکر،پرتھویراج،ڈاڈو جی و دیگران نے محکمہ روڈس تھرپارکر کے خلاف احتجاج کرتے بتایا کہ روڈ بنانے بعد مرمت نہیں کی گئی اور محمکہ روڈ بنا کر بھول چکا ہے۔ہم نے بہت بار شکایتیں کی مگر روڈ کی مرمت نہیں کی جارہی ہیں۔رھائشیوں نے مطالبہ کیا کہ روڈ کی فوری مرمت کرکے مسافروں کو دشواریوں سے بچایا جائے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں