polio campaign in march , umerkot, inklaab news , inklaab ,pakistan . pakistan news , election 2018 34

عمرکوٹ : 12 سے 14 مارچ تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی : ڈپٹی کمشنر

عمرکوٹ : 12 سے 14 مارچ تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی : ڈپٹی کمشنر
محمد علی کنبھر نمائندہ انقلاب نیوز عمر کوٹ
 ضلع عمرکوٹ میں 12 مارچ سے 14مارچ سے سہ روزہ پولیو مہم میں 84329 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار میں میں پولیو کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی یہ پولیو مہم آٹھ یوسیز میں تعلقہ عمرکوٹ کی یوسی عمرکوٹ 1 ، یوسی غریب آباد ، یوسی کھارو سید ، یوسی کھیجراڑی ، تعلقہ کنری میں یوسی کنری ، تعلقہ پتھورو میں یوسی پتھورو ، یوسی شادی پلی اور تعلقہ سامارو میں یوسی سامارو میں شروع کی جا رہی ہے، انہوں نے اس موقع پر پولیو مہم کے فوکل پرسن اور اجلاس میں شریک ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں ٹی ٹی سی ٹیموں کے دورے کے دوران رہ جانے والے بچوں کی لسٹوں میں اندارج میں جو خامیاں ہیں ان کو فوری طور پر درست کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور خامیوں کی درستگی کے بعد ڈی پی سی آر کمیٹی کو مکمل رپورٹ جلد سے جلد روانہ کی جائے اور اس میں کوئی بھی بلا جواز تاخیر نا کی جائے ، انہوں نے ڈاکٹر فرید احمد کو ہدایت کی کہ ایریا انچارج اور ایریا سپروائیزر کو سختی سے ہدایت کریں پولیو کے قطرے پینے کے رہ جانے والے بچوں کو جا کر اس کی رپورٹ کی خود مانیٹرنگ کریں اور تعلقہ اور یو سی لیول پر پولیو مہم کا اسٹاک رجسٹرڈ مکمل ریکارڈ رکھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران روزانہ مہم کے اختتام پر کارکردگی سے متعلق کی رپورٹ منعقد ہونے والی شام کی میٹنگ میں دی جائے ، اس موقع پر پولیو میم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بتایا کہ اس مہم کے دوران پچاس نئے ٹرانزینٹ پوائینٹ (داخلی راستوں ) پر ٹیمیں تعنات کی جا ئیں گی جبکہ سات مارچ کو مائیکرو پلان مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پولیو مہم کے لئے آٹھ یوسیز میں 149 موبائل ٹیم، ٹرانزینٹ پوائیٹ 43، ایریا انچارج44،جبکہ ریگستانی ایریا کے لیے 10فور بائے فور وائیکل اور یو سی ایم او 15، ایریا انچار ج 44، موبائل ٹیمیں 52 موٹر سائیکلیں فراہم کی گی ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر راجیش کمارکو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزینٹ پوائینٹ پر پولیو کی ویکیسن کو یقینی بنایا جائے اور ویکسین کیریس لیڈی ہیلتھ ورکروں کو فراہم کریں اور مائیکرو پلان میں گھروں کی کمی اور ایریا انچارج کی تعداد میں جو خامیاں ہیں انہیں ترجیحاتی بنیاد پر دور کرکے پلان تیار کیا جائے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مراد پنھور ، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر عقیل، ڈی ایس پی عمرکوٹ ، ڈاکٹر ایسر اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔ 

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں