police vehicle repaired 29

وہاڑی : پولیس لائن وہاڑی میں خستہ حالت گاڑیوں کومرمت کروا کر جدید آلات سے مزین کر دیا گیا

وہاڑی : پولیس لائن وہاڑی میں خستہ حالت گاڑیوں کومرمت کروا کر جدید آلات سے مزین کر دیا گیا

۔ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اپنے دست مبارک سے چابیاں ڈرائیوروں کو تقسیم کیں۔عوام کو سروس دینے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمان کی ویلفئیر اور ان کو جدیداورمناسب لاجسٹکس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔عمر سعید ملک ڈی پی او*
ضلعی پولیس کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے پولیس کی گاڑیوں کی مینٹیننس سمیت تمام اخراجات کی ذمہ داری میری ہے اور تمام اخراجات دفتر پولیس سے مہیا کئے جاتے ہیں تاکہ عوام پر اس کا بوجھ نہ پڑے.عمر سعید ملک ڈی پی او*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے عوام کو سروس دینے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمان کی ویلفئیر اور ان کو جدیداورمناسب لاجسٹکس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ پروفیشنل ورکنگ میں بہتری لا ئی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ہنگامی طور پر مرمت ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا
ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس کی ناکارہ اور خستہ حال گاڑیوں کو مرمت کروانے کے بعد جدید سہولیات سے مزین کر کے ان کو استعمال کے قابل بنا دیاگیا ہے جبکہ چوتھے فیز میں 5گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور پروفیشنل ورکنگ میں استعمال ہونے والی تمام آلات کی مینٹیننس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے.اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار, سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار, صدر انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے.انہوں نےڈرائیوروں کو ہدایات دیتےہوئے کہا کہ ڈرائیور سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال اس انداز سے کریں جیسے یہ ان کی ذاتی گاڑی ہے۔انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ ضلعی پولیس کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے پولیس کی گاڑیوں کی مینٹیننس سمیت تمام اخراجات کی ذمہ داری میری ہے اور تمام اخراجات دفتر پولیس سے مہیا کئے جاتے ہیں تاکہ عوام پر اس کا بوجھ نہ پڑے.وہاڑی پولیس عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتی رہے گی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں