police constable in jail due to firing , inklaab news , pakistan , inklaab news pakistan 33

شیخوپورہ :پولیس کانسٹيبل کو شادی مہنگی پڑ گئی،شادی پردوستوں کی جانب سےہوائی فائرنگ کرنےپرحوالات کی سیر کرنا پڑی

اعظم ولانہ انقلاب نیوز شیخوپورہ
پولیس کانسٹيبل کو شادی مہنگی پڑ گیی کانسٹيبل دولہا کو دلہن لیکر گھر جانے کی بجائے حوالات کی سیر کرنا پڑی شیخوپورہ کے نواحی علاقہ جهبراں میں پولیس کانسٹیبل کی شادی پر دوستوں کی جانب سےہوائی فائرنگ کرنےپرشیخوپورہ پولیس نےدولہا غلام سبحانی کو والد سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گرفتار دولہا لاہور کے تهانہ ٹاون شپ میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے میڈیا کو بتایا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے خلاف ورزی کرنیوالے کے خلاف سخت کاروائی ہو گی.دولہا کو اب ولیمہ کےدن کے علاوه مزید دو دن حوالات میں گزارنا ہوگا کیونکہ آگے دو چھٹیاں ہیں اور عدالتیں بند ہونگے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں