police action against drugs dealer , inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 114

پھول نگر: سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 5ملزمان گرفتار منشیات برآمد

پھول نگر: سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 5ملزمان گرفتار منشیات برآمد
عاصم جوئیہ نمائندہ انقلاب نیوز پھول نگر

تفصیلات کے مطابق۔ ڈی پی اوقصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی پتوکی علی اختر کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر سید ثقلین بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولنگر شہر و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا اور دوران سرچ آپریشن لاہور کے رہائشی محمد سلیم سے پچس لیٹر زہریلی شراب لمبے جاگیر کے رہائشی پرویز سے پانچ سو ستر گرام چرس جبکہ لنگڑے والی ڈھاری کے رہائشی جاوید عرف جیدی سے پندرہ سو ستر گرام چرس اور 2450 روپے منشیات کی سیل کی رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج لیے یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2 ملزمان پولیس کو مطلوب تھے جوکہ دوران سرچ آپریشن پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مقامی عوامی و سماجی حلقوں کے رہنماؤں نے ڈی پی او قصور کو پولیس کے منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائی کے اقدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح پولیس کارروائی کرے توجرائم میں کمی ہوسکتی ہے..

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں