pakistan qatar business forum , inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 40

چمبر آف کامرس کا پاک قطر بزنس فورم کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

چمبر آف کامرس کا پاک قطر بزنس فورم کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

انقلاب نیوز

پاکستان بزنس فورم کے صدر، سابق تحصیل ناظم گجرات میاں ہارون مسعود نے میاں اکبر ہاؤس میں قطر دوخہ چمبر آف کامرس کے صدر وپاک قطر بزنس فورم کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔مہمانوں کا استقبال سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، میاں ہارون مسعود، کبیر احمد میر و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر پاک قطر بزنس فورم و قطر دوخہ چمبر کے صدر میاں ادریس انور، قطر کے بزنس مین جی ڈی خان بنگش، سیاب خان، ملک اسرارملازئی، ڈاکٹر خرم اقبال، اکرم سلمان سقراط، عثمان ادریس، بریگیڈیئر رفیع الزمان نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں صدر گجرات چیمبر علی انصر گھمن، چیف ایگزیکٹو جی ایف سی فین میاں محمد اعجاز، تیمور رفیق رائل فین، یاسر احسان، مرزا لطیف، قمر زما ن گل، جاوید بٹ،ظہیر سندھو،دھیم خیات، عمران یوسف، محمد خالد، عمران کمبوہ، ڈاکٹر عرفان شوکت شیرازی، عقیل اعجاز چوہدری خامد وڑائچ اور دیگرممتاز شخصیات شریک تھیں۔ قطر سے آئے ہوئے مہمانوں کو میاں ہارون مسعود کی طرف سے تحائف بھی دیئے گئے۔ یاد رہے کہ میاں ہارون مسعود نے پاک قطر کانفرنس میں پاکستان بزنس فورم کے صدر کی حیثیت سے شرکت کی تھی اور پاک قطر بزنس فورم کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو بھی سائن کیا تھا اور پاک قطر بزنس فورم کے عہدیداران کو گجرات کے دورہ کی دعوت بھی دی تھی اور اس دعوت پر آج یہ پروقار تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں