92

سیالکوٹ میں تیز رفتار ٹرک نے 4 بیوپاریوں کو کچل دیا ایک جاں بحق 3 شدید زخمی

سیالکوٹ : خانزادہ تقی خان نمائندہ انقلاب نیوز

پسرور روڈ گلشن اقبال پارک تیز رفتار ٹرک نمبری LES-8284نے سڑک کنارے سوئے قربانی کے جانوروں کے چار بیوپاریوں کو کچل ڈالا , 3 شدید زخمی ایک جاں بحق. ریسکیو
حادثہ کی کال صبح 2:26 پر موصول ہوئی اطلاع پر دو ایمبولینسز جاءے حادثہ پر پہنچ گئیں اور شدید زخمیوں 22سالہ نوید ولد رمضان , 45سالہ اللہ بخش ولد کالے خاں, 28سالہ ظفر ولد مہر اللہ دتہ کوطبی داد دیتے ہوءے مزید علاج معالجہ کے لئے اور 30سالہ رفیق (جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا) سمیت سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا. یہ چاروں حاصل پور کے رہاءشی ہیں اور قربانی کے جانور فروخت کرنے کی غرض سے سیالکوٹ آئے ہوئے تھے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں