Nawaz sharif mariam nawaz capt safdar sentenced jail 54

نواز شریف اور مریم کو طیارے سے اترتے ہی گرفتار کر لیا جائے، ہدایات جاری

ایون فیلڈ ریفرنس میں‌احتساب عدالت کے نواز شریف کو 11 سال، مریم کو 7 سال جبکہ محمد صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا ہے ، لیکن انہوں نے وطن واپیس کو بیگم کلثوم نواز کے ہوش میں آنے سے مشروط کیا ہے.

سعود احمد

نیب ذرائع کے مطابق کیپٹن رئٹائرڈ محمد صفدر سمیت نواز شریف اور مریم نواز کے ورانٹ سوموار کو حاصل کئے جائیں گے جس کے بعد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب کے پی کے پولیس سے رابطہ کرے گا.

دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز اگر وطن واپس آتے ہیں تو انہیں‌طیارے سے اترتے ہی گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے تاکہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب نہ ہو.

6 جولائی کو آنے والے فیصلے کے بعد ملک میں‌سیاسی فضاء یکسر تبدیل ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کی ہیں جبکہ دوسری جانب مسلم لیگی کارکنوں نے سوگ منایا.

تاہم ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دو سے تین دن تک پاکستان واپس نہیں‌آئیں گے بلکہ سیاسی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی وہ حتمی فیصلہ کریں گے.
Nawaz Sharif,

مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کو سزا سنا دی

For English News Visit : PakistaniStories.com

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں