arresting nawaz and maryam from uae 19

میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 13جولائی بروز جمعہ کو پاکستان واپسی کا اعلان

میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 13جولائی بروز جمعہ کو پاکستان واپسی کا اعلان

انقلاب نیوز

سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 13جولائی بروز جمعہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے ،کارکنان نے ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ۔

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی جانب سے آئندہ ہفتے واپسی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ جمعہ 13جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے شاندار استقبال کیلئے زبردست تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں پارٹی رہنمائوں نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اور مریم نوا زکا فقید المثال استقبال کیاجائیگا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں