mysterious disease in faqirwali 249

فقیروالی : بنگلہ کالونی میں تیس سالہ عبدالصمد اور اس کا مکمل خاندان پر اسرار بیماری کا شکار

رپورٹ :کاشف اسرار چوہدری انقلاب نیوز

فقیروالی : بنگلہ کالونی میں تیس سالہ عبدالصمد اور اس کا مکمل خاندان پر اسرار بیماری کا شکار

mysterious disease in faqirwali

عبدالصمد کا والد محمد طارق محنت مزدوری کرتا تھا جس کے سات بچے تھے ۔اچانک محمد طارق پندرہ سال قبل پر اسرار بیماری کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا ۔اس کے بعد اسکی تین بیٹیاں بھی بلوغت کو پہنچتے ہی اسی پراسرار بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں ۔بعد ازاں اب عبدالصمد بھی اسی پر اسرار بیماری کا شکار ہوکر موت کا متلاشی ہے ۔

mysterious disease in faqirwali

اس سلسلہ میں بوڑھی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ میری تین بیٹیاں اور خاوند پہلے اس مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے ہیں اور اب یہ عبدالصمد اور اسکی دو شادی شدہ بہنیں غزالہ بی بی اور نائلہ بی بی اور میرا نواسہ عامر بھی اسی مرض کاشکار ہے ۔میں غریب عورت ہوں اس کا علاج بہت مہنگا ہے ۔دونوں بچیوں اور نواسے کا دو ،دو مرتبہ آپریشن کروا چکی ہوں لیکن کوئی افاقہ نہ ہے ۔میری ارباب اختیار سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ہماری مدد کی اور میرے بچوں کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے جو کہ آہستہ آہستہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں