motorway police in action 36

نوشہروفیروز: موٹروے پولیس کی بغیر فٹنیس گاڑیوں کیخلاف کاروائی 500 سے زائد گاڑیوں کو جرمانے

نمائندہ انقلاب نیوز نوشہروفیروز

تفصیلات: آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت پر موٹروے پولیس بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی  فرہاد اللہ نے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو کے ساتھ مل کر  بغیر فٹنیس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے پانچ سو سے زائد گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے اس کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے سے واپس کیا گیا اور ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو بریفنگ دی گئی کے جو گاڑیاں روڈ پر چلنے کے قابل نہیں ان کو کسی بھی صورت روڈ پر آنے نہیں دیا جائے گا اور جن گاڑیوں کی فٹنیس معیاد پوری ہوگئی ہے وہ جلد از جلد فٹنیس سرٹیفکیٹس کو رینیو کروالیں
ڈی ایس پی موٹروے فرہاد اللہ نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ان کاروائیوں کا مقصد لوگوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانا ہے۔۔۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں