39

موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لئے فری میڈیکل اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپ کا انعقاد

محمد عمران نمائندہ انقلاب نیوز نوشیروفیروز

*تفصیلات: موٹروے پولیس نے جہاں روڈ پر لوگوں کی مدد حادثات کو ختم اور ان کا سفر محفوظ اور آسان بنانے کے لئے دن رات محنت سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے وہاں پر ساتھ ساتھ مسافروں اور ڈرائیوروں کے لئے دوسرے بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس میں روڈ سیفٹی سیمینار, ورکشاپ, واک شجرکاری مہم, ہوٹلوں پر غیر معیاری اشیاء,کھانے اور ان کی قیمتیں چیک کرنا, روڈ کے دونوں اطراف غیر ضروری تجاوزات کو ہٹانا, زیادہ کرایہ وصول کیا گیا واپس کروانا, حادثے کی صورت میں بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچانا, لوگوں کے قیمتی سامان کی حفاظت کرنا وغیرہ وغیرہ جیسے کام بھی سرانجام دے رہی ہے ایسے ہی کاموں کے سلسلے میں آج موٹروے پولیس کنڈیارو نے آئی جی اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی مسرور احمد کولاچی اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت پر ڈرائیوروں اور مسافروں کے لئے فری میڈیکل کیمپ اور زیادہ گرمی کی مناسبت سے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا*

*ڈی ایس پی موٹروے پولیس کنڈیارو راشد علی شاہ نے تعلقہ ہسپتال کنڈیارو کی انتظامیہ کے اشتراک سے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو انسپکٹر منصور احمد خالد حسین لاکھو اور دوسرے افسران کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی وے پر فری میڈیکل اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کنڈیارو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈرائیوروں مسافروں اور موٹروے پولیس کے افسران کا میڈیکل چیک اپ کیا جس میں آنکھوں کا ٹیسٹ, شگر, بلڈ پریشر, ھیپاٹائیٹس اور دوسرے ٹیسٹ کئے گئے اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے جوانوں نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کےلئے ٹھنڈا پانی پلایا۔۔اس کے علاوہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں*

*اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے بتایا کہ ڈرائیوروں کا ڈرائیونگ کرنے کے لیے چاک و چوبند رہنا ضروری ہے کیونکہ اگر وہ تندرست و توانا ہونگے تو ڈرائیونگ صحیح طور پر کر سکیں گے ان کو چاہیے کہ اپنی آنکھوں کے ٹیسٹ لازمی کرائیں اس کے علاوہ ھیپاٹائیٹس, شگر بلڈ پریشر وغیرہ کے ٹیسٹ بھی وقتاً فوقتاً کرواتے رہیں*

*موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے جوانوں نے ٹھنڈا پانی پلایا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ اپنے آپ کو گرمی سے بچائو کےلئے اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھیں*
*دوران سفر یا دھوپ میں چلتے وقت اپنے سر کو ڈھانپ لیں*
*بیٹھنے کےلئے زیادہ سے زیادہ سائے والی جگھ کا استعمال کریں۔*
*سورج کی گرمائش میں چلنے سے پرہیز کریں*
*موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے فری میڈیکل اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیمپ کو ڈرائیوروں مسافروں اور مختلف فقہ طبقہ کے لوگوں نے بڑا سراہا*

*عبدالرشید سھتو ایڈمن آفیسر بیٹ-29 کنڈیارو*

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں