motorbike accident with passenger van 23

عمرکوٹ : مسافر کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار دوبھائیوں کو کچل دیا ،ایک جاں بحق

عمرکوٹ : مسافر کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار دوبھائیوں کو کچل دیا ،ایک جاں بحق

ماجد جاوید گِل نمائندہ انقلاب نیوز کنری ضلع عمرکوٹ

تفصیلات کے مطابق کنری عمرکوٹ روڈ پر کنری سے عمرکوٹ جانے والی مسافر کوسٹر نمبر JB-2150نے پیچھے سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر عمرکوٹ جانے والے گاؤں عباس کپری بسٹاں شاخ کے رہائشی دو بھائیوں 22سالہ نوجوان نثار خاصخیلی اور 12سالہ لڑکے دلاور خاصخیلی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں نوجوان نثار خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دلاور خاصخیلی شدید زخمی ہو گیا

حادثہ عمرکوٹ روڈ پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو تعلقہ اسپتال کنری منتقل کیا تاہم تشویش ناک حالت کے پیش نظر زخمی کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا ،حادثے کے بعد کوسٹرکا ڈرائیور پھول قادیانی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے کوسٹر کو اپنی تحویل میں لئے لیا ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نا ہوسکا ہے

10-07-2018

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں