model bazaar in vehari , inklaab news , inklaab , inqilab news , inquilab news , pakistan , pakistan news , election 2018 21

وہاڑی:ساڑھے تین کروڑ روپے کی لا گت سے ماڈل بازارتعمیرکے آخری مر احل میں ، ڈپٹی کمشنر

وہاڑی:ساڑھے تین کروڑ روپے کی لا گت سے ماڈل بازارتعمیرکے آخری مر احل میں ، ڈپٹی کمشنر
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لا گت سے ماڈل بازارتعمیرکے آخری مر احل میں ہے وزےر اعلی پنجاب محمد شہباز شر یف کی طرف سے وہاڑی کی عوام کےلئے یہ ایک تحفہ ہے جس سے عام شہر ی مستفید ہو ں گے یہ بات انہوں نے ماڈل بازار وہاڑی کے منصو بے کا معائنہ کر تے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ما ڈل بازار میں عوام کو اشیائے ضر ورت سستے داموں دستیا ب ہوں گی اور شہر کے مصروف ترین علاقہ میں ہو نے کی وجہ سے عوام کو خر یداری کی نز دیک تر ین سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں گو شت ، سبزی ،پھل کریانہ کے علاوہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاءدستیاب ہوں گی اس موقع پر منےجر ماڈل بازار نے بتا یا کہ ماڈل بازار سٹال کی الا ٹمنٹ قر عہ انداز ی کےلئے 1730درخواستیں مو صو ل ہو چکی ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ درخواستیں وصول کر نے کا سلسلہ جا ری رکھیںاسکے علاوہ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی نے ماڈل بازار کی زیر تعمیر مسجد کا بھی معا ئنہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کا م کو مز ید تیز کر نے کی ہد ایت دی ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں