medical store association strike 26

ترمیمی بل مئی 2017 کیخلاف ڈرگ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے شٹرڈاؤن ہڑتال

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
حکومتی ترمیمی بل کےخلاف پنجاب بھرکی طرح وہاڑی میں بھی کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کرتےہوئےبلدیہ کےسامنےاحتجاجی کیمپ کاانعقادکیاہےجس میں شہراورگردونواح کےمیڈیکل سٹورزمالکان شریک ہیں اس موقع صدرایسوسی ایشن کاشف منورقریشی،جنرل سیکرٹری چودھری محمدسعیداورسینئرراہنمامحمداسلم فیصل ودیگرنےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوبتایاکہ ڈرگسٹ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب نےحکومتی اعلیٰ حکام کومتعددبارظالمانہ ترمیمی بل واپس لینے کی اپیلیں کیں اورمذاکرات بھی ہوئے لیکن حکومت پنجاب نے بل واپس لینے کے وعدوں کے باوجود ترمیمی بل واپس نہیں لیااورمذاکرات میں کئے گئے فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جس کی وجہ کیمسٹ برادری تشویش میں مبتلاہے ہڑتال کافیصلہ مجبورہوکرکیاگیاہے
ہڑتال میں ریٹیلرز،ھول سیلرز،ڈیلر،ڈسٹری بیوٹرز چین فارمیسیزاور مینو فیکچرزشامل ہیں
ان کایہ بھی کہناہےکہ حکومت اس معاملہ پر سنجیدگی سے غورکرے
اگرحکومت نے ان کےمطالبات تسلیم نہ کئے توہڑتال کادائرہ کارمزیدوسیع کردیاجائے گا

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں