man killed his wife on slighter issue,mithi, sindh, inklaab news ,pakistan 59

مٹھی :ننگرپارکر کے گائوں نیباڑو ڈھانی میں شوھر نے بیوی کو معمولی بات پر قتل کردیا

مریم صدیقہ انقلاب نیوزمٹھی
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے 13 گھنٹے مٹھی سول اسپتال میں پڑا رہا۔ملزم گرفتار۔ننگرپارک​ر کے گائوں نیباڑو ڈھانی میں 20 سالہ ھولی کولہی کو اس کے شوھر ویرجی کولہی نے معلومی بات پر کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا۔قتل بعد خاتوں کا لاش ننگرپارکر پولیس تحصیل اسپتال ننگرپارکر لی آئی جہاں پر لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باعث سول اسپتال مٹھی بھیجا گیا جہاں پر لاش 13 گھنٹے تک مردہ خانہ میں پڑی رہی۔سول اسپتال انتظامیہ کے پاس سول اسپتال میں سیکڑوں لیڈی ڈاکٹر موجود ہونے باوجود بھی کسی لیڈی ڈاکٹرنے پوسٹ مارٹم کرنے کی زخمت نہیں کی۔ایسی اطلاع ڈی ایچھ او تھرپارکر کو بھی دی گئی مگر انہوں نے توجہ نہی دی ۔جس کے بعد خاتوں کے ورثاء نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا اور لڑکی کے والد مگھو کولہی اور کزن مورو کولہی نے بتایا کہ ھم رات 12 بجے سے ادھر سخت سردی میں بیٹھے ہیں ۔اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ھمارے پاس کوئی ڈاکٹر پوسٹ مارٹم کرنے کو تیار نہیں ہے آپ جہاں بھی لاش کے جائو ۔ادھر پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا۔میڈیا کے ٹیمیں پہنچے بعد 13 گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس نے قتل میں ملوث شوھر ویرجی کولہی کو گرفتار کرلیا ہے اور ابھی تک والدین کے تھانے پر نہ جانے کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں