سعود احمد انقلاب نیوزٹوبہ ٹیک سنگھ
نواحی گاؤں 252 گ ب لسوڑی کا رہائشی یاسر شفیق شراب کے نشہ میں دھت ہو کر اپنی محبوبہ کمالیہ کی رہائشی صوبیہ ذوجہ صفدر کو لے کر گھوم پھر رہا تھا کہ بھاگٹ بنگلہ کے پل کی دیواریں نہ ہونے کےسبب کار سیدھی نہر میں جاگری جس سے صوبیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ یاسر شدید زخمی ہوگیا,وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گیئں جنہوں نے صوبیہ اور یاسر کو نہر نکالامگر صوبیہ جاں بحق ہوچکی تھی جس کی نعش کو ضروری قانونی کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ شفٹ کردیا گیا جبکہ یاسر کو تھانہ رجانہ پولیس کے حوالے کردیا گیا یہاں اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے
