life support and safety training , inklaab news , inqilab news , inquilab news , inklaab , pakistan, pakistan news , election 2018 58

وہاڑی: ریسکیو 1122کی سکول میں بیسک لا ئف سپو رٹ اینڈ فا ئر سیفٹی کورس کی ٹریننگ

وہاڑی: ریسکیو 1122کی سکول میں بیسک لا ئف سپو رٹ اینڈ فا ئر سیفٹی کورس کی ٹریننگ
جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوزوہاڑی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دانش خلیل کی ہدایت پر کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122بورے والا نے سٹی سکول بورے والاکے 18 مرد اور خواتین ٹیچرز ممبران کو بیسک لا ئف سپو رٹ اینڈ فا ئر سیفٹی کورس کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسربورے والا مہدی حسن ظفر ،اسٹیشن کوآرڈینیٹر شبیر شاہ، محمدشہزاد بلوچ CTWOنے بطور انسٹرکٹر سٹی سکول بورے والاکے18 مرد اورخواتین ممبران کو ٹریننگ دی ۔ اس ٹریننگ کا مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی ایمرجنسیز اور ناگہانی سانحات کو کم کرنا ہے۔ اس موقع ڈی ای او 1122 وہاڑ انجینئردانش خلیل نے اپنے پیغام میں کہا کے ہنرمندمردا ور خواتین محفو ظ معا شرے کے قیا م کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ ریسکیو 1122وہا ڑی عوام النا س کو بیسک لا ئف سپو رٹ اینڈ فا ئر سیفٹی کی مفت ٹر یننگ مہیا کر رہا ہے عام شہری کی طرح خواتین بھی ٹر یننگ حا صل کر کے محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا حصہ بن سکتیں ہیں اس مو قع پر میڈیا فوکل پرسن محمد عظیم او ر میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں