lahore to abdul hakeem motorway inauguration 3,074

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کے لئے بڑا دن ، رجانہ میں آج دونوں موٹرویز کا افتتاح ہوگا۔ ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کے لئے بڑا دن ، رجانہ میں آج دونوں موٹرویز کا افتتاح ہوگا۔ ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا۔

نمائندہ انقلاب نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاہور عبدالحکیم موٹروے کا افتتاح رجانہ انٹر چینچ پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج 28 مئی کو کریں گے جس کے بعد اسے شرقپور تا عبدالحکیم تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
موٹر وے ایم 4 گوجرہ تا خانیوال سیکشن کا گوجرہ تا شورکوٹ سیکشن ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
دونوں موٹر ویز کا افتتاح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رجانہ انٹر چینج پر ہوگا ۔ وفاقی وزیر مواصلات جنید انوار چوہدری اور صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی سردار ایوب خان بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید، میاں رفیق، عبدالقدیر اعوان اور نازیہ راحیل بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔ 230 کلومیٹر طویل لاہور عبدالحکیم موٹروے پر 148 ارب روپے لاگت آئی ہے۔
لاہور عبدالحکیم سیکشن کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں شروع کروایا تھا، لاہور کراچی موٹروے کے لاہور عبدالحکیم سیکشن کے لئے شرقپور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ، پیر محل ، رجانہ اور سمندری کو بھی انٹر چینج دئیے گئے ہیں۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں