lahore incident police line vehari tribute, inklaab news , inqilab news , inquilab news , pakistan , inklaab news pakistan 18

وہاڑی :سانحہ لاہور میں شہید ہونے وا لے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکے ایصال ثواب کے لیے پولیس لائنز وہاڑی میں قرآن خوانی کا انعقاد

جاوید اقبال شاہ نمائندہ اانقلاب نیوز وہاڑٰی
سانحہ لاہور میں شہید ہونے وا لے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکے ایصال ثواب کے لیے پولیس لائنز وہاڑی میں قرآن خوانی کا انعقاد
پولیس لائنز میں نیابنایا گیا پارک کا نام شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے نام پر رکھا گیا.پارک کاافتتاح ڈی پی او وہاڑی عمر سعید نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے پولیس دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پُر عزم ہے۔عمر سعید ملک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

وہاڑی( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ مال روڈ لاہور پر عوام کی حفاظت پر مامور جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے عزم و فخر اور جراءت مندی کی مثال قائم کر دی.دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے پولیس دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پُر عزم ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں پولیس لائنز وہاڑی میں سانحہ مال روڈ لاہور کے شہداء کی پہلی برسی پر قرآن خوانی کے موقعہ پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ مال روڈلاہور میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او عمر سعید ملک,گریژن میلسی سے کرنل اشفاق اور فوجی جوانوں سمیت پولیس افسران و ملازمان،سول سوسائٹی,شہریوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر یادگاشہداء پر حاضری دی گئی جبکہ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاک فوج اور پولیس فورس کے اعلیٰ افسر اور اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پولیس نے مختلف محاذوں پربہادری اورجہاں فشانی سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سلامتی واستحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے پولیس لائنز میں نئے تعمیر کئے گئے پارک کااپنادست مبارک سے افتتاح کیا جبکہ شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارک کا نام شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے نام پر رکھا گیا ۔ڈی پی او وہاڑی نے بتلایا کہ شہداء پارک مختلف قسم کی آوٹ ڈور تقریبا ت کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں