key points of mahmood khan achakzai's speech , inklaab news , pakistan , politician , inqilab news , 30

محمود خان اچکزئی کے تقریر کے اہم نکات

انقلاب نیوز

¤ ‏جو قوم سیاست نہیں کرتی وہ غلام بن جاتی ہےاور دوسروں کے زیر تسلط آجاتی ہے

¤‏میں سیاست ضرور کرونگا کیونکہ میرے نزدیک سیاست عبادت ہے

¤‏”امو” سے “اباسین” تک یہ علاقہ عیسی علیہ السلام کے پیدائش سے بھی پہلے ہمارا وطن تھا ۔ کسی نے خیرات میں نہیں دیا

¤‏دنیا میں پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ پشتون دہشتگرد ہے جوکہ سرا سر جھوٹ ہے

¤‏ہم مذہب ، رنگ ، نسل کی بنیاد پر کسی سے نفرت نہیں کرتے اور کرنا گناہ سمجتے ہے

¤‏یہ جو ہمیں آزادی کا مطلب سمجھارہے ہے ان کو خود آزادی کا مطلب ہم نے سمجھایا ہے

¤‏جناح اور گاندھی جی کے ابا جان پیدا بھی نہیں ہوے تھے جب ہم نے انگریز کی ہڈیاں تھوڑی تھی

¤‏اگر ہم انگریز کا سر نہ پھوڑ تھے تو کیا کسی کو آزادی ملتی ؟

¤‏ہم “جنوبی پشتونخوا ، خیبر پشتونخوا ، فاٹا” اپنا حق مانگتے ہے اگر رضاکارانہ نہیں دینا چاہتے تو ہمیں بزور طاقت وصول کرنا بھی آتا ہے

¤‏پاکستان زندہ باد لیکن اگر تمہارا باپ کرنل اور میرا باپ چپڑاسی ہوگا تو پھر تم جانو تمہارا پاکستان جانے

¤ ایسا پاکستان جس میں پشتون غلام ہو اس کو زندہ باد کہنے والا بیغیرت ہے آج پھر یہ بات تکرار سے کہتا ہوں

¤‏ہمارے وسائل تو قبضہ کرلئے اب چلے ہیں فاٹا قبضہ کرنے ° ایسا نہیں چلے گا

¤فاٹا میں 1200 علماء اور مشران قتل ہوے اس کا حساب کون دیگا ہمیں ؟

¤‏پاکستان کو لکھ کر دینا ہوگا کہ فاٹا کے 7 ایجنسیوں پر حق حکمرانی اور اختیارات فاٹا کے عوام کے پاس ہونگی

¤‏دہشتگرد ایک شخص ہوتا ہے پورا محسود قبیلہ ، گھر اور مارکیٹ دہشتگرد نہیں ہوتے پھر کیوں آپ نے پورے وزیرستان کو علاقہ بدر کرکے مارکٹیں اور گھر تباہ کئے ؟

¤‏کڑوڑوں روپے کے مارکیٹ گرا کر اب ان کو 4،4 لاکھ روپے دئے جارہے ہے ۔ یہ چار لاکھ اپنی ماں کو دے دو ہمیں نہیں چاہئے

¤‏جب تک افغانستان کے استقلال کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک نا سی پیک بن سکتا ہے نا کچھ اور بن سکتا ہے

¤‏فاٹا میں سب سے بڑی بد دعا بیٹا مرجانے اور گھر تباہ ہونے کی بد دعا ہے اور پاکستان نے قبائل کے بچے بھی مارے ، گھر بھی گرائے اب کہہ رہے ہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگاؤ

¤‏اگر یہ غیور قبائل لڑے اور میں نا لڑا پھر میں پشتون ہی نہیں ہونگا

¤‏میں واضح کہتا ہوں کہ بلوچستان حکومت گرانے میں ISI کے برگیڈیئر خالد کا کردار ہے ، سول اور ملٹری انٹلجنس کی کمیٹی بناکر اس کی تحقیقات کیجائے ، ہم کوئی بھیڑ بکری تو نہیں کہ اس طرح ہمارا سودا کیا جائے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں