kashmir day rally in daska, inklaab news , inqilab news , pakistan , 37

ڈسکہ :یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا

رپورٹر۔۔۔ رانا عمر شفیق نمائندہ انقلاب نیوز ڈسکہ
ڈسکہ۔۔۔مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام میلاد چوک میں ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنما قاری محمداحسن رضا، مولانا محمد فاضل صابری ، جماعت اسلامی کے رہنما قاری شکیل الرحمن، محمدافضل لون،جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما محمد فرقان عزیز بٹ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبدالغفار، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا محمد ایوب خاں، جمعیت علماءپاکستان کے رہنما قاری محمد ریاض الابرار ،محمد ظفر ساہی نقشبندی، صدر بار محمد عمران بٹ، ، مفتی محمودالحسن ودیگر نے کہا کہ حکومتی سطح پر 5فروری کو ملک بھر میں چھٹی تو کروادی جاتی ہے مگر اس دن کو حکومتی سطح پر نہیں منایا جاتا انہوں نے کہا کہ اگر ہم واقعی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا چاہتے ہیں تو تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات کو بھلا کرکشمیر کاز پر اکٹھا ہونا ہوگا۔۔۔۔

ڈسکہ۔۔۔۔ میلاد چوک تا ریسٹ ہاﺅس چوک کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جبکہ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی…..

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں